خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71473

ایران میں شیعہ و سنی دونوں سخت ترین حالات میں ایک ساتھ رہے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
خبررساں ایجنسی شبستان رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا یہ بیان جو آپ نے 5 فروری کو سیستان و بلوچستان کے شہداء کی کانفرنس کے حکام سے ہونے والی ملاقات میں دیا تھا آج ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پڑھ کر سنایا گیا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بیان میں فرمایا کہ قاجار اور پہلوی دور حکومت میں صوبہ سیستان و بلوچستان کی توانائیوں اور صلاحیتوں کے باوجود عوام کو محروم رکھا گیا اور اسی وجہ سے اس صوبے کے عوام اپنی صلاحتیوں کو اجاگر نہیں کر سکے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے سیستان و بلوچستان، کردستان اور صوبہ گلستان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئے فرمایا، دفاع مقدس کے دوران ایک سنی جوان کی شہادت یا اسلامی انقلاب کی حمایت کی وجہ سے ایک سنی عالم کی شہادت اس بات کا مظہر ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں سخت ترین حالات اور صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ہمیں چاہئیے کہ اس حقیقت و اتحاد و وحدت کو ثقافتی کام کے ذریعے نمایاں کریں۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے اپنے بیان کے آخر میں فرمایا کہ شہداء و فدا کاری کرنے والے ایمان کامل کا مظہرہیں اس  لئے اسلامی نظام کو شہداء کی تعظیم و تکریم کی ضرورت ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں