خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71474

امریکی بحری جہاز ایران کی متعین کردہ آبی گذرگاہ سے ہی گذر سکتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے منگل کو تہران میں بحریہ سے متعلق اداروں کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں اپنی حاکمیت کے حق کا استعمال کرتے ہوئے امریکا اور اس کے چھے پیرو ملکوں کے بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لئے آبی گذرگاہ مقرر کر دی ہے تاکہ وہ اسی جگہ سے گذریں

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے بحری جہازوں نے ابھی تک اس قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے- ایڈمرل فدوی نے کہا کہ بحیرہ عمان اور خلیج فارس میں ماحولیات کا تحفظ ایران کے لئے بہت ہی اہم ہے اور تہران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ غیر ملکی بحری جہاز اس علاقے میں ماحولیات کو نقصان پہنچائیں اور فضا کو آلودہ کریں

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں