خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71476

سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر میزائلی حملہ
خبررساں ایجنسی شبستان یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ البیضاء کے علاقے العلم میں یمن کے مستعفی صدرعبد ربه منصورہادی کے آلہ کاروں اور دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرحملے کئے جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری میں 9 یمنی من جملہ 5 خواتین شہید ہوئے ۔

گذشتہ تین برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ و برباد کردیا ہے ۔ اس غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اسے یمن کی جنگ میں ذلت و رسوائی اور شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

  گذشتہ تین برسوں میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں