خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71477
محمد جواد ظریف:
عالمی برادری کی امداد عراق میں دہشتگردوں کے توسط سےہونےوالی تباہی کی تعمیرنو کرسکتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے وزیرخارجہ نےکویت میں منعقد ہونے والےعراق کی تعمیرنو کے اجلاس کوحائزاہمیت قراردیتے ہوئےامید ظاہرکی ہےکہ ہمسایہ ممالک اورعالمی برادری کی امداد دہشتگردوں کے توسط سے ہونے والی تباہی کو فوری طورپردرست کرسکتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے وزارت خارجہ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ ایران کے وزیرخارجہ نے عراق کی تعمیرنو کےاجلاس میں شرکت کی غرض سےاپنےکویت کے سفرکے دوران اپنے کویتی ہم منصب صباح الخالد الحمد الصباح سےملاقات کی ہے۔ ایران اورکویت کے ان دو اعلیٰ عہدیداروں نے دو طرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی مسائل کےبارے میں گفتگو کی ہے۔ اسی طرح طرفین نےاس ملاقات میں دوطرفہ روابط کی حالیہ صورتحال اورخطے کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کویت میں منعقد ہونے والےعراق کی تعمیرنو کےاجلاس کو حائزاہمیت قرار دیتے ہوئےامید ظاہرکی ہےکہ ہمسایہ ممالک اورعالمی برادری کی امداد دہشتگردوں کے توسط سے ہونے والی تباہی کو فوری طورپردرست کرسکتی ہے۔

کویت کے وزیرخارجہ نے بھی اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ خطے اورہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات اورمشکلات کو گفتگو اورسفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔

یاد رہےکہ عراق کی تعمیرنو کےاجلاس میں شرکت کرنے والے وزرائےخارجہ کا اجلاس 14فروری بروز بدھ کو کویت میں منعقد ہوا ہے۔

689588

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں