خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۴ آیان ۱۳۹۷

الخميس ٧ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Thursday, November 15, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71478

امام زمانہ(عج) کےظہورکے بعد شیعوں کی صورتحال
خبررساں ایجنسی شبستان: آسمان امامت وولایت کےآفتاب اورشیعوں کےچوتھے پیشوا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اپنی ایک نورانی اور بابرکت حدیث میں حضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت میں شیعوں کی خصوصی صورتحال کے بارے میں گفتگو فرمائی ہےکہ جس سے روشن مستقبل کی خوشخبری ملتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی کریمہ حکومت اورحضرت حجت بن الحسن ارواحنا لہ الفداء کی حاکمیت کے سائےمیں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ ائمہ معصومین علیہم السلام سے متعدد روایات نقل ہوئی ہیں کہ جو ظہورکے سائے میں بشر کےگمشدہ مثالی معاشرے کے تحقق کی نوید دیتی ہیں۔

 جیسا کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ایک نورانی حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں: جب ہمارے قائم قیام کریں گےتواللہ تعالیٰ ہمارے شیعوں سےآفات اورمصیبتیں برطرف کرے گا اوران کے دلوں کو لوہےکے ٹکڑوں کی طرح مستحکم کردے گا کہ ان کے ایک مرد کی طاقت چالیس مردوں کی طاقت کے برابرہوگی۔

«اِذا قامَ قائمُنا أَذهَبَ اللهُ عَزَّوجلّ عَن شيعَتِناَ العاهَةَ وَ جَعَلَ قُلوبَهُم كَزُبَرِ الحَديدِ وَ جَعلَ قُوّةَ الرَّجلِ مِنُهم قُوَّةَ اَربعينَ رَجُلاً.»

*ماخذ: علامہ مجلسی ، بحارالانوار، ج ٥٢، ص ٣١٧.

689548

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں