خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71479

جوانوں پرانتظارکی تاثیر
خبررساں ایجنسی شبستان: انتظار،جوان کی عدالت پسندی کی جہت کو مشخص کرسکتا ہے اوراسے عدل وانصاف سےسرشارمعاشرے کی جانب لے کرجاتا ہے اوراس قسم کے معاشرے کے تحقق کی غرض سے اس کی کوشش میں اضافہ کرتا ہے۔ جس معاشرے میں ناانصافی کی کوئی خبرنہیں ہے،وہ عدالت کے شیدائی جوانوں کو اپنا دیوانہ بنا سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان اپنی کتاب( انتظارعامیانہ، عالمانہ ، عارفانہ) میں لکھتے ہیں:

مسئلہ انتظارمکمل طورپرایک سماجی موضوع ہے وہ بھی ایک سماجی موضوع کہ جس کی وسعت پوری عالم انسانیت ہے۔ جوان بھی معاشری زندگی کا عاشق ہے۔ اس کے نزدیک دوسروں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اگرکسی جگہ پرلوگوں پرظلم ہورہا ہو تو اس سے برداشت نہیں ہوتا ہے۔ عمرمیں اضافے کے ساتھ ساتھ انسان انفرادیت پسند ہوجاتے ہیں۔ لہذا انفرادیت پسندی کےغالب آنے سے پہلے ،جوان کی روح پرانتظار کی حکمرانی ہونی چاہیے کہ جو ظلم سے بشریت کی نجات کا سبب ہے۔ انتظارفرج یعنی پوری دنیا کےلیےخوشبختی کا تحفہ لےکرآنا ہے۔ لہذا انتظارسے بڑھ کراورکونسی چیز جوان کےاس سماج پسندی کےجذبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہے؟

 جوان عدالت پسندی کےعروج پر ہوتا ہے۔ اگر وہ افراطی خود پسندی میں مبتلا نہ ہوا ہو تو وہ پوری دنیا میں عدالت کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔ جوان کے اندر ظلم اورامتیازی سلوک کے خلاف نفرت ایک مسلمہ موضوع ہے۔ اب اگراس  جوان کو کہیں بھی اپنی عدالت پسندی کا جواب نہ مل پائے تو وہ مایوس ہوجاتا ہے اور بسااوقات وہ ظالمین یا کم ازکم بےغیرت غیرجانبدارگروہ کے ساتھ ملحق ہوجاتا ہے۔

انتظار، جوان کی عدالت پسندی کی جہت کو مشخص کرسکتا ہے اوراسےعدل وانصاف سے سرشار معاشرے کی جانب لے کرجاتا ہے اوراس قسم کے معاشرے کے تحقق کی غرض سےاس کی کوشش میں اضافہ کرتا ہے۔ جس معاشرے میں ناانصافی کی کوئی خبرنہیں ہے،وہ عدالت کے شیدائی جوانوں کو اپنا دیوانہ بنا سکتا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ کہ جس میں تمام لوگ اپنے حق کو پالیتے ہیں اوراس میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھتا دیکھیں گے۔انتظار، جوان کی عدالت پسندی کی پرورش کرسکتا ہے اورپھرسماجی عدالت پسندی کی وجہ سے عدالت کا باطنی ملکہ مستحکم ہوجاتا ہے۔

689408

 

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں