خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۳ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ٦ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 14, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71480
حجۃ الاسلام وحید حجتی:
زندگی کا آرام وسکون سختیوں کو برداشت کرنے کےمرہون منت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ ویونیورسٹی کے ایک استاد نے کہا ہے کہ آرام وسکون کا پیش خیمہ یہ ہےکہ انسان سمجھ جائےکہ دنیا کی زندگی سختیوں پراستوارہے اوراس دنیا میں کوئی شخص آرام وسکون کا مزہ نہیں چکھے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ صومعہ سرا کی رپورٹ کے مطابق حوزہ ویونیورسٹی کے استاد حجۃ الاسلام وحید حجتی نے 13فروری کو صومعہ سرا کی جعفری مسجد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ خاندان کی تشکیل کا ہدف مشخص ہونا چاہیے تاکہ خاندان پھرتزلزل سے دوچارنہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ تمام خاندانی مشکلات کو معاشی مسائل میں منحصرنہیں کرنا چاہیےکیونکہ تہران کے امیرعلاقوں میں طلاق کا اعداد وشمار زیادہ ہے۔ قرآن کریم زندگی کی کتاب ہےکہ جو صحیح زندگی گزارنے کا طریقہ بتاتی ہے۔

حجۃ الاسلام حجتی نےکہا ہےکہ انسان کمالات یہ ہیں کہ وہ دلی طورپرسکون میں ہو اورہمیشہ راضی رہے۔ علماء فرماتے ہیں کہ اگرکوئی بہترین وسائل رکھتا ہو لیکن آرام وسکون کی منزل پرنہ پہنچے تو وہ ناقص ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام سجاد علیہ السلام فرماتےہیں: اس دنیا اوراس کے اہل کےلیےآرام وسکون والی کوئی چیزموجود نہیں ہے۔ اگرکوئی شخص اس بات کی طرف متوجہ ہوجائے کہ اس زندگی میں مکمل لذت حاصل کرنا ممکن نہیں ہے تو یقینا وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکے گا۔

حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد نے کہا ہےکہ قرآن کریم کا ایک اصلی فائدہ یہ ہےکہ ہمارے اعتقادات اورنظریے کو ٹھیک کرے کیونکہ جب تک فکردرست نہ ہو افکاردرست نہیں ہوتے ہیں۔ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اے انسان دنیا کے اس مال ودولت پراپنی آنکھیں بند کرلو ورنہ تم کبھی بھی راضی نہیں ہوسکو گے۔

689639

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں