خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71481

کویت میں عراق کی تعمیرنوکےموضوع پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: کویت کے بیان نامی محل میں عراق کی تعمیرنو نامی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہےجس سے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے خطاب کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے العالم کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ کویت کے بیان نامی محل میں عراق کی تعمیرنو نامی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جس سےکویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے خطاب کیا ہے۔

صباح الاحمد نے کہا ہےکہ ہم عراق میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے بعد اس ملک کی تباہی کی وسعت کو سمجھتے ہیں۔

قابل ذکرہےکہ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی، سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر، امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان، عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری، بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ ، دیگرممالک کے نمائندوں اوربین الاقوامی آرگنائزیشنز نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی ہے۔

کویت کے وزیرخارجہ خالد جاراللہ نےاعلان کیا ہےکہ ایک ہزارسے زائد کمپنیوں اورسرمایہ کاروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ہے اورعراقی حکام نے بھی اپنےعظیم پروجیکٹس پیش کیے ہیں ۔

یاد رہےکہ گزشتہ دو روزسے یہ اجلاس جاری تھا کہ جس میں این جی اوز، نجی اورفنانشل انسٹی ٹیوٹس نے شرکت کی ہے اورآج بدھ کے دن دنیا کے 74ممالک کی نجی کمپنیوں اورسیاسی حکام کی شرکت سے یہ اجلاس منعقد ہوا ہے کہ جو آج عصرکو ایک بیانیہ دے کراختتام پذیرہوگیا ہے۔

689693

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں