خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71482
ڈاکٹرولایتی:
مغرب، ہمارے کائناتی تصورکو تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کےمشیر نےاس مطلب کہ مغرب ہمارے کائناتی تصورکو تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہرچیزکو تھیالوجی کے ہمراہ ہونا چاہیےاورہرعلم میں کم ازکم وحی کا ایک حصہ ہونا چاہیے کہ جو ہیومینیٹز سےمربوط ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیرعلی اکبرولایتی نے آزاد یونیورسٹی کےایک عظیم سیمینارسےاپنے خطاب کے دوران اسلامی اورمغربی تمدن کے درمیان فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تمدن ایک تھیالوجی رکھتا ہے اورمشرق سے مغرب کی سوغات بھی یہی دین ہےکہ جس کا عیسائیت میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ درحقیقت مغرب ہمارے کائناتی تصورکو تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے جبکہ تمام چیزوں کو تھیالوجی کے ہمراہ ہونا چاہے۔

ڈاکٹرولایتی نے کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی کے حکم سے گزشتہ سال آزاد یونیورسٹی میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اورخوشی کی بات یہ ہےکہ ہمارے معاونین دین داراورانقلابی افراد ہیں کہ جو مختلف یونیورسٹیز میں خدمات انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ابن سینا کہتےہیں کہ جس وقت بھی میں کسی علمی مسئلے میں پھنس جاتا تو دو رکعت نمازپڑھتا تو میری مشکل حل ہوجاتی۔آج ہمارے اساتذہ کو بھی اسی طرح ہونا چاہیے۔

689683

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں