خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71484
حجۃ الاسلام غلام حسن تسخیری:
انتظاریعنی ذمہ داری کا احساس کرنا
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ سپاہ قدس میں نمائندہ ولی فقیہ کےدفترکےانچارج نے کہا ہے کہ انتظارکا دقیق معنی اپنے اورمعاشرے کےمقابلےمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہے۔

ایران کے صوبہ گیلان کی سپاہ قدس میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفترکے انچارج حجۃ الاسلام غلام حسن تسخیری نے رشت میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران امام صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ اورانسان کےاعمال کی قبولیت میں انتظارکے کردارکے بارے میں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کےاقرار، اسلام کے دشمنوں سے دوری، اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں سےمحبت اورانتظارفرج کے بغیر جو کام بھی کیا جائے اللہ تعالیٰ اسےقبول نہیں کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام معصوم علیہ السلام اس حدیث میں انتظارکو اللہ کے نزدیک اعمال کی قبولی کی ایک اہم شرط قراردیا ہے۔

حجۃ الاسلام تسخیری نےکہا ہےکہ ممکن ہےکہ انسان اپنی زندگی میں بہت سےکام انجام دے لیکن اگر ان کاموں میں امام زمانہ علیہ السلام کی رضایت شامل نہ ہو تو انسان کی سعادت میں اس کے اعمال کا کوئی اثرنہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتظاربھی اسی وقت موثرواقع ہوسکتا ہے کہ جب انسان  اہل تقویٰ اورپرہیزگارہو۔

حجۃ الاسلام تسخیری نےآخرمیں کہا ہےکہ اگرایک منتظرشخص مہدویت اورامام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکےمقابلےمیں کوئی کردارادا کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے آپ اوراپنے معاشرے کو تربیت کے لیے کام کرنا چاہیے۔

689573

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں