خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71485
حجۃ الاسلام سالمی:
والدین کےساتھ نیکی کرنےاورانسان کے سعادت مند اورخاتمہ بالخیرہونےمیں کیا راز پوشیدہ ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: امام صادق(ع) نامی دینی مدرسہ کےسرپرست نے کہا ہے کہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنےمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنےکی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے کہ جو انسان کی سعادتمندی اوراس کےخاتمہ بالخیرہونےکا باعث ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق امام صادق علیہ السلام دینی مدرسہ کےسرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین سالمی نے 13 فروری کو اپنے درس اخلاق میں ایک اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ شاید بعض افراد کو اس اعتراض کا سامنا کرنا پڑے کہ زہریلے کھانےکا علم رکھنے کے باوجود امام معصوم علیہ السلام کیوں وہ کھانا کھاتے تھےاورشہید ہوتے تھے۔

انہوں نےاس اعتراض کا جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ پہلی بات یہ ہےکہ مخالفین کی جانب سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ جو شیعہ کتب کا مطالعہ نہیں کرتے ہیں۔ جو شخص بھی غذا کے زہریلے ہونے کا علم رکھتا ہو اس پروہ غذا کھانا حرام ہوجاتا ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس بارے میں کہا ہے کہ امام معصوم علیہ السلام ہمیشہ اپنےعلم غیب سےاستفادہ نہیں کرتے تھے۔ زہریلی غذا کھاتے وقت امام معصوم اپنےعلم غیب سے استفادہ نہیں کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام سالمی نےاپنے رشتہ داروں سےنیکی کرنےکی اہمیت کے بارے میں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں لوگوں کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیکی اورانصاف کرنے کی تاکید فرمائی ہے کیونکہ اس چیز میں سب کےلیے بہت زیادہ خیروبرکت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنےمیں والدین کےساتھ اچھا سلوک کرنے کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہےکہ انسان کو سعادت کی منزل پرفائزہونےاورخاتمہ بالخیرہونے کے لیےاس مطلب پرتوجہ دینی چاہیے۔

689583

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں