خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۳ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ٦ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 14, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71486
حجۃ الاسلام سید علی قاضی عسکر:
توحیدی ادیان کے پیروکاروں کے اتحاد میں پرامن بقائے باہمی کی زندگی کا راز پوشیدہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: امورحج میں نمائندہ ولی فقیہ اورایرانی حجاج کےسرپرست نےترکی کی یونیورسٹیز کےاساتذہ سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ توحیدی ادیان کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ پرامن زندگی گزارنے اوراس دنیا سے ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے آپس میں متحد ہوجانا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےحج سائٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ امورحج وزیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نےترکی کی یونیورسٹیز کےاساتذہ کےاجتماع میں گفتگو کے دوران دنیا کےمسلمانوں کےاتحاد کو اسلامی انقلاب کے اہداف میں قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اورقائد انقلاب اسلامی کے فرامین میں ہمیشہ اس مطلب کی تاکید کی گئی ہے ہم تمام مسلمان ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں اورہم ایک امت مسلمہ کے احیاء کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایران کے 11فروری کے مظاہروں میں اہل سنت کی بھرپورشرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک میں شیعہ اورسنی کے مابین اختلافات کے بارے میں ہونے والے پروپیگنڈوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ایرانی عوام شیعہ اورسنی کے درمیان اتحا دویکجہتی ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

حجۃ الاسلام قاضی عسکرنےکہا ہےکہ اہل سنت کےعلاوہ اس ملک میں آباد دیگرادیان کے پیروکار بھی ان اجتماعات میں بھرپورشرکت کرتے ہیں۔ ہم چاہتےکہ جس طرح قرآن فرماتا ہےکہ توحیدی ادیان کے پیروکاروں کو پرامن بقائے باہمی اوراس دنیا سےظالمانہ نظام کے خاتمےکےلیے آپس میں متحد ہوجانا چاہیے۔

انہوں نےحج کی عظیم کانفرنس کو امت مسلمہ کی وحدت کا سبب اورمسلمانوں کی ایک دوسرے سے شناخت کا مکان قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ میرا عقیدہ ہےکہ حج کا اجتماع، عالم اسلام کی مشکلات کے حل کا مرکز ہے اورہمیں اقوام متحدہ اوربڑی طاقتوں کو اسلامی ممالک کے امورمیں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

امورحج وزیارت کے نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا ہےکہ اس عظیم کانفرنس کو تفرقہ ایجاد کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ لہذا عالم اسلام کے دانشوروں کو آپس میں متحد ہوجانا چاہیے اوروہ دنیا میں اسلام کو بدنام کرنے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے حج میں مشرکین سےبرائت کے فلسفہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم میں  مشرکین سے برائت کی دلیل موجود ہےاورمسلمان، حضرت ابراہیم علیہ السلام سنت پرعمل کرتے ہوئےکرمشرکین سے برائت کا اعلان کرتے ہیں۔

689668

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں