خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71489

اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعاون کیلئے آمادہ ہیں: ایران
خبررساں ایجنسی شبستان اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی خصوصی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن اس ادارے کے منشور کے مطابق ہونے چاہئیں. ان آپریشنز میں جبر و زبردستی سے پرہیز اور غیرجانبدارانہ قدم اٹھانا ہوگا اورامن مشن میں تمام ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرنے کے علاوہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے.

انہوں نے مزید کہا کہ سویلن افراد کی جانوں کا تحفظ میزبان ممالک کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور اس مقصد کے لئے قومی سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی. سویلن افراد کا بہانہ بنا کراقوام متحدہ کے ذریعے فوجی مداخلت یا کسی اور ملک کی فورسز کا ہرگز استعمال نہیں ہونا چاہئے.

غلام علی خوشرو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جانا چاہئے جس کا مقصد امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے.

انہوں نے بعض ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کی جانب سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہےلہذا اس مکروہ فعل کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے.

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں