خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۳ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ٦ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 14, 2018

وقت :   Wednesday, February 14, 2018 خبر کوڈ : 71490

مسجدا لاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ
خبررساں ایجنسی شبستان فلسطنی ذرائع کے مطابق صیہونی آبادکاروں کا ایک گروپ بدھ کے روز مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوا اور اس نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے۔ بے حرمتی کرنے والے صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کی مکمل سیکورٹی اور حمایت حاصل تھی۔

صیہونی آباد کار، اسلامی اور فلسطینی تشخص کی علامت سمجھے جانی والی مسجد الاقصی کی اکثر بے حرمتی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے جنوبی نابلس کے علاقے عصیرہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقے سے کم سے کم اٹھارہ فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیلا کر انہیں اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ سے باز رکھنا ہے

۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں