خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Thursday, February 15, 2018 خبر کوڈ : 71494
حاج سید حسن العماد:
اسلامی انقلاب ایران کے پیغام اوریمن کی مظلومیت کو دنیا تک پہنچائیں
خبررساں ایجنسی شبستان: یمن کی تنظیم مستقبل العدالۃ نامی تحریک کےسیکرٹری جنرل نے اس مطلب کہ دشمن ایران کےاسلامی نظام کو روکنےکےلیے ہرممکنہ وسیلےسےاستفادہ کررہا ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی عوام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ایران کے پیغام اوریمن کی مظلومیت کو دنیا والوں تک پہنچادو۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بیرجند کی رپورٹ کے مطابق حاج سید حسن العماد نے 15فروری کو حضرت امام روح اللہ کی عالمی تحریک نامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں ایک ایسے ملک کی بات کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ اورآل سعود کے توسط سےجس کے پانچ ہزارگھرتباہ ہوگئے ہوئے ہیں اوراقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق جس ملک کے ہرروز پانچ بچے فوت ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ میں ایک ایسی ملت سےآیا ہوں کہ گزشتہ تین سالوں سےجس میں قتل وغارت کا بازارگرم ہےاورہزاروں افراد کو وبا نے اپنی لپیٹ میں لےلیا ہوا ہے اورزمین، آسمان اورسمندرراستوں سےمحاصرے میں ہے۔

العماد نےکہاہےکہ یمنی عوام کو کس جرم کی بنا پرقتل کیا جارہا ہے۔ بڑی طاقتیں ہراس ملک پردباو ڈال دیتی ہیں کہ جو یمن کی بات کرتا ہے۔ لہذا ہرمسلمان کے دل میں یہ سوال پیدا ہونا چاہیے اورجو شخص مسلمانوں کےحالت پرپریشان نہیں ہوتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس دورمیں یمنی عوام، امیرالمومنین علی علیہ السلام کے ہاتھوں شیعہ ہوئے تھے اوردشمن سمجھ چکا ہےکہ یمن، امیرالمومنین اوراہل بیت علیہم السلام کا ایک اہم مرکز ہےلہذا اس دورمیں بھی بہت سےافراد کو قتل کیا گیا تھا اورآج بھی دشمن یمنیوں کو اہل بیت علیہم السلام اورحق اورحقیقت سےدورکرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ وہ اسلامی نظام کی ترقی اورپیشرفت کا راستہ روکے کیونکہ اسلامی انقلاب نے تمام انبیاء اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی آرزو کو متحقق کیا ہے۔ لہذا یہ نہیں کہنا چاہیےکہ یہ انقلاب فقط ایران کے لیےہے بلکہ اسلامی انقلاب نے تمام ملتوں اوراسلامی ممالک کو بیدارکردیا ہوا ہے۔

689906

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں