خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Thursday, February 15, 2018 خبر کوڈ : 71496
حجۃ الاسلام ماندگاری:
لوگوں کو دین کا مزہ چکھانےمیں علماء کی سستی نے دشمن کو حریص بنا دیا ہوا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: روایت سیرہ شہداء نامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نےاس مطلب کہ شہید علماء نے خود بھی معرفت، تقویٰ اورجہاد کا مزہ چکھا ہوا تھا اورلوگوں کو یہ مزہ چکھایا ہوا تھا،کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ لوگوں کو دین کا مزہ چکھانےمیں علماء کی سستی دشمن کی طمع کا باعث بنی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بندرعباس کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نےحسینیہ عاشقان ثاراللہ میں شہید علماء کی یاد میں منعقد ہونےو الے پروگرام میں آیات الہی کی تلاوت کرتےہوئےکہا ہے کہ معرفت، تقویٰ اورجہاد تین عظیم فضیلتیں اورشہید علماء ان تینوں فضیلتوں کے مالک تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مال ودولت، قدرت، شہرت اورمقام قابل حسرت نہیں ہیں بلکہ اللہ کی راہ میں شہادت کا بلند مقام حسرت کے قابل ہے۔ اگرآپ نے شہید کا نام سنا یا اس کی تصویردیکھی اورحسرت کھائی تو جان لو کہ شہداء کی جانب سے تمہیں قبول کرلیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےعلماء سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ لوگوں کو معرفت، تقویٰ اورجہاد جیسے مقام پرپہنچانے کے تین راستے ہیں کہ جو علم الیقین، عین الیقین اورحق الیقین سےگزرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بعض اوقات ہم لوگوں سےکہتے ہیں کہ اللہ اورقیامت موجود ہیں اورلوگ سنتے تو یہ ہماری ذمہ داریوں کی سب سے نچلی سطح ہے۔ بعد کے مرحلے میں لوگوں کو خدا اور قیامت دکھائیں کہ اگرایک عالم دین اس مرحلے پرپہنچ جائے تو لوگوں کا ایمان مضبوط ہوجاتا ہے اورشہداء نے تقویٰ کی بات نہیں کی بلکہ اسے دکھایا ہے۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نےکہا ہےکہ جہاد بھی بتانےکی بجائے دکھانےکے قابل ہے۔ شہید علماء کی تعداد معاشرے کے تمام طبقوں سے زیادہ ہے کیونکہ وہ لوگوں کو جہاد دکھانا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اگرہم لوگوں کو خدا اورقیامت کی معرفت کا مزہ چکھا دیں تو پھرمعاشرے میں کوئی بھی واجب ترک نہیں ہوگا اورکوئی حرام کام انجام نہیں دیا جائےگا کیونکہ جو اللہ کی معرفت کا مزہ چکھ لیتا ہے تو وہ اہل شکر،ذکر،حیا اورصبروشکیبائی بن جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےآخرمیں اس مطلب کہ شہید علماء نےخود بھی معرفت، تقویٰ اورجہاد کا مزہ چکھا ہوا تھا اورلوگوں کو یہ مزہ چکھایا ہوا تھا،کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہے کہ لوگوں کو دین کا مزہ چکھانے میں علماء کی سستی دشمن کی طمع کا باعث بنی ہے۔

689903

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں