خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71513

کیا شام میں ایران اورصہیونی حکومت کےدرمیان کشیدگی جنگ کا باعث بنےگی؟
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلامی جمہوریہ ایران اورصہیونی حکومت ایک دوسرے کےساتھ براہ راست جنگ کرنےکی طاقت رکھتے ہیں اورحقیقت یہ ہےکہ ایران اس جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ اس وقت شام میں طرفین کے درمیان جنگ ایک سنجیدہ ماحول میں داخل ہوچکی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے Middle east eye کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ    ایران اورصہیونی حکومت براہ راست جنگ آمنے سامنےآنےکی طاقت رکھتے ہیں اورایران اس جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ اس وقت شام میں طرفین کے درمیان جنگ ایک نئے ماحول میں داخل ہوچکی ہے اورنیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےکہا ہےکہ تل ابیب شام میں مداخلت کرنےاورایران کی پیشقدمی کو روکنےکا حق رکھتا ہے۔

اس وقت مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے ایران ایک مرتبہ پھرعلاقائی اور بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہوا ہے اوراس مطلب پربھی توجہ دینی چاہیے کہ شام کے توسط سے اسرائیل کے ایف 16طیارے کی تباہی سے خطے کا بحران ایک نئےمرحلے میں داخل ہوچکا ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کے ڈرونزمقبوضہ سرزمین کے آسمان پردیکھے گئے ہیں۔

ایران نے بارہا باراعلان کیا ہےکہ وہ خطے میں براہ راست جنگ کرنےکا شوق نہیں رکھتا ہے لیکن اگر جنگ چھیڑی گئی تو وہ صہیونیوں اورخطےمیں موجود امریکی اڈوں کو جہنم میں تبدیل کردے گا۔ خطے کے حالات سے معلوم ہوتا ہےکہ ایران اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ نہیں کرے گا اگرتل ابیب کی جانب سے اس ملک پرحملہ کیا گیا تو وہ اپنا دفاع کرے گا۔ یہی وجہ ہے اس مطلب پرتاکید کی جاتی ہےکہ ایران کی فوجی طاقت دفاعی ہے۔

690061

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں