خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71516
حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان:
شخصیات کی بےجا خاموشی بہت سےفتنوں کا باعث بنتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کے استاد نے بےجا خاموشی کو بہت سےفتنوں کےآغاز کا سبب قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ لیبرالی معیشت، لوگوں کی سب سے بڑی معاشی مشکل شمارہوتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق یونیورسٹی میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نےحسینیہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب ہم ائمہ اطہارعلیہم السلام کی مظلومیت کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یہ سوال پید اہوتا ہے کیا ایسے افراد موجود تھےکہ جنہوں نے دین اورولی خدا کی راہ میں مردانہ استقامت دکھائی اوراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یا نہیں؟

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بے جا خاموشی بہت سےفتنوں کےآغاز کا سبب بنی ہے۔ نصرت نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی مظلومیتوں اورمشکلات کا آغاز ہوتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نےکہا ہےکہ ایک معاشرے کی بدبختی اس وجہ سےنہیں ہےکہ معاشرے میں بہت سےخائن اورجاہل افراد موجود ہوں یا یہ کہ اللہ کی راہ پر چلنے والے بہت سے مجاہد موجود ہوں۔ یہ تمام امورآسانی سےحاصل نہیں ہوتے ہیں اوربدبختی کی بھی علامت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مغرب والے خود لیبرالی تفکر سے شکست کھاگئے ہیں اورکوئی بھی حکومت اس تفکرسے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ لہذا آج ایک اورتفکرکی ضرورت ہے اورعلم کی پیداوارکی ضرورت ہے۔ حضرت علی علیہ السلام نے جب دیکھا کہ لوگ معاویہ کے ظلم وستم سے تنگ آچکے ہیں اورقتل وغارت بہت زیادہ ہوچکی ہے تو آپ نے فرمایا: اگرباطل کی اہانت ہوتی تو اس طرح نہ ہوتا۔

یونیورسٹی کے استاد نےکہا ہےکہ اگرمعاشرے کے علماء اوردانشور پہلے دن سے ہی باطل کو دیکھ کراس کی اہانت کرتے اوراس کےغلط ہونے کو بیان کرتے اورکہتے کہ یہ کام درست نہیں ہے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔

حجۃ الاسلام پناہیان نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ کی ہم سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم ہیرونہیں دیکھنا چاہتا بلکہ واجبات کی انجام دہی اورحرام کاموں سےاجتناب چاہتا ہے۔

690062

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں