خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71518
حجۃ الاسلام حسین دشتکی:
حضرت زہرا(س) کی جدوجہد،امامت وولایت سے وفا کا جلوہ تھی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہربوشہرکےامام جمعہ نے نمازجمعہ کےخطبوں میں ایمانی معرفت کو معاشرے کی اصلاح کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کی جدوجہد امامت وولایت سے وفا کا جلوہ تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بوشہرکی رپورٹ کےمطابق بوشہر کے امام جمعہ نے نمازجمعہ کے خطبوں میں ایمانی معرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ جو دل الہی معرفت سے نورانی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی معرت سے سرشارہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوان، پاکیزہ اورعرفانی فطرت کے مالک ہیں اورانہوں نےاسلامی انقلاب، دفاع مقدس اورایران کی تعمیروترقی میں بھرپورکردارادا کیا ہےکہ جو الہی معرفت سےان کے باطنی عشق ومحبت کی علامت ہے اورشیطانی لوگ مختلف قسم کے اقدامات کے ذریعے جوانوں کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں لہذا جوانوں کو اپنی دینی بنیادوں کو مضبوط کرکے اپنے آپ کو اس گناہ اور آلودگی سے بچانا چاہیے۔

حجۃ الاسلام دشتی نےایمانی معرفت کو معاشرے کی اصلاح کا سبب قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن، جوانوں کےدرمیان لغزش ایجاد کرنےکےلیےمختلف قسم کی سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ ان کے اعتقادات اورایمان میں سستی پیدا کردیں۔

بوشہر کےامام جمعہ نےآخرمیں کہا ہےکہ حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جدوجہد امامت وولایت سے وفا کی علامت تھی۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا بصیرت اورولایت کے راستے کی شہیدہ ہیں۔ لہذا ان ایام میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرکےان کی قدرکرنی چاہیے۔

690050

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں