خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71519
آیت اللہ قرہی:
الہی صفات، متقی بندوں کے وجود میں ظہورپیدا کرتی ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نے کہا ہےکہ الہی صفات اس وقت ظاہرہوتی ہیں کہ جب تقویٰ کے ہمراہ ہوں اورانسان اللہ کی بندگی اختیارکرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق امام مہدی (عج) دینی مدرسہ کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے 16فروری کو کرج شہرمیں اپنےدرس اخلاق میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو تقویٰ اورفجورکا الہام کیا ہوا ہے۔ بنابریں وہ اپنے آپ کو انسانیت کےاعلیٰ درجات یا پھرحیوان سے بھی پست ترمنازل کی طرف لےکرجاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ انسان کو اپنے انسانی کمالات تک پہنچنے کے لیے اپنےنفس کی معرفت حاصل کرنی چاہیے اورتقویٰ الہی کے ساتھ اللہ کی بندگی کے مقام پرپہنچ جائے تو پھروہ خلیفۃ اللہ بن جائے گا۔

آیت اللہ قرہی نےاس مطلب کہ اللہ تعالیٰ نےاپنی معرفت کے لیےانسان کو خلق فرمایا ہےاورپھراس کے اندراپنی روح کو پھونکا ہے۔ انسان کے علاوہ کوئی اورمخلوق اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ظرف نہیں رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات نازلہ کو انسان کی روح میں رکھ  دیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کی توانائی رکھتا ہے۔

امام مہدی(عج) دینی مدرسہ کے بانی نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی صفات سے نوازا ہے لیکن یہ صفات نازلہ کی حد تک ہیں۔ جب یہ صفات تقویٰ کے ہمراہ ہوں تو وہ اس کے اندریہ صفات ظاہرہوں گی ورنہ وہ صفات انسان کے اندرگم ہوجائیں گی۔

690084

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں