خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71521
آیت اللہ مہدی احدی:
حضرت زہرا (س) نے ولایت پر اپنی جان قربان کردی تھی
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کے استاد نےکہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی اس الہی شان وشوکت کےباوجود اپنی جان کو ولایت پرقربان کردیا تھا کیونکہ بعض جوان تھوڑی سی تعلیم حاصل کرنے بعد غروراورتکبر کی وجہ سے پورے قرآن کےمقابلے میں آجاتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے ناموراستاد آیت اللہ مہدی احدی نے تہران کی مسجدا لزہرا(س) میں اپنے درس اخلاق میں کہا ہے کہ غروراورتکبر انسانیت کو چھین لیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو جوان، غروروتکبرکی وجہ سےامروانہی الہی کو قبول نہیں کرتے ہیں وہ تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں۔آپ چاہیں یا نہ چاہیں قیامت موجود ہے۔ لہذا اسکےمقابلےمیں نہیں ٹھہرسکتے ہو۔

آیت اللہ احدی نےاس مطلب کہ گناہ کے ساتھ زندگی کی کوئی لذت نہیں ہےکیونکہ جو چیز انسانی معاشرے کی شخصیت کو تباہ کردیتی ہے وہ گناہ ہے اورجس معاشرے میں گناہ نہ ہوں اس پرآسمان سے خیروبرکات نازل ہوتی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ شیطان ہمیشہ انسان کو اغواء کرنے کے درپے ہوتا ہے بہت سے جوان، جوانی میں مذہبی ہوا کرتے تھے لیکن بڑھاپے میں اسے چھوڑبیٹھے ہیں۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نے جوانوں سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ آپ جوانوں کو علمائے بزرگ، قرآن کریم، نہج البلاغہ اوراہل بیت علیہم السلام کی روایات کی طرف رجوع کرنا چاہیے اوران سے مانوس ہونا چاہیے کیونکہ دنیاوی اورنفسانی خواہشات کی تلوارکے نیچے زیادہ ترانسانی عقلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا ہےکہ اتنی زیادہ فضیلتوں کے باوجود حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اپنے آپ کو امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی کنیزجانتی ہیں۔ جو چیزبیویوں کےعشق میں اضافےکا باعث بنتی ہے وہ ان کے اندرالہی اخلاق اورروحانیت کا جلوہ ہے۔

690063

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں