خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Saturday, February 17, 2018 خبر کوڈ : 71533

جرمنی میں ایک مسجد کی توہین
بین الاقوامی: جرمنی کے شہر ریگنزبرگ میں مسجد کیلئے وقف زمین پر نامعلوم افراد نے 26 صلیبیں نصب کرکے اس مقدس جگہ کی توہین کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ چند دن قبل نامعلوم افراد نے جرمنی کے شہر ریگنز برگ میں ایک مسجد کیلئے وقف جگہ پر 26 صلیبیں نصب کرکے اس مقدس مقام کی توہین کی ہے۔

اس شہر کی مسلم یونین نے اس نسل پرستانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

جرمنی کی پولیس اس واقعہ کے متعلق تحقیقات میں مصروف ہے اور جرمن حکام نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے حملوں کا بھرپور مقابلہ کریں۔

یاد رہے کہ شہر ریگنزبرگ کی میونسپل کمیٹی نے اس شہر میں پہلی مسجد کی تعمیر کی اجازت دے رکھی ہے جس پر شدت پسند مسیحیوں کو اس پر شدید اعتراض ہے۔

690102

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں