خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Sunday, February 18, 2018 خبر کوڈ : 71545

حضرت زہرا(س) کی پیروی کرتے ہوئے امام زمانہ (ع) بھی زہد وسادہ زندگی بسراوربدعات سے جنگ کریں گے
خبررساں ایجنسی شبستان: امام مہدی علیہ السلام فرماتےہیں: اگرچہ ہم اللہ تعالیٰ کی مصلحت کی خاطر دوردراز جگہوں پرزندگی بسر کرتے ہیں کہ جو ظالموں کے گھروں سے تاہم ہم تمہاری خبروں سے آگاہ ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مسجد مقدس جمکران کے ٹیلیگرام میں(امام مہدی علیہ السلام اورحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مشترکہ خصوصیات) کے موضوع میں آیا ہے:

امام مہدی علیہ السلام فرماتے ہیں: «ِفی ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ لِی أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ»  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی میرے لیے نمونہ عمل ہے۔(1)

ان دونوں معصومین کی خصوصیات پرتوجہ دینے سےامام زمانہ علیہ السلام کے اس جملے کی وضاحت ہوتی ہے۔

3۔ لوگوں سےعلیحدگی

 لوگوں کی ہدایت اورانہیں حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کی طرف پلٹانے کےلیے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی کوشش اوران پرہونے والے ظلم وستم کے بعد آپ نے لوگوں سےعلیحدگی اختیار کرلی اوراپنے گھرمیں ہی اپنے والد گرامی کی وفات پرگریہ کرتی رہیں لیکن پھربھی امت کے ظلم وستم کا شکارہوگئیں۔ (12)

مدینہ کے لوگوں نےتنگ آکران سےکہا: آپ کے بہت زیادہ گریہ وزاری کی وجہ سے ہمیں اذیت پہنچتی ہے۔ لہذا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا مدینہ سے نکل کر شہداء کی قبروں کی طرف جایا کرتی تھیں اورجب گریہ کرنے کے بعد تھوڑا سا سکون ملتا تو واپس مدینہ آجاتی تھیں۔(13)

صحیح بخاری کہ جو اہل سنت کی ایک معتبرکتاب ہے، میں آیا ہےکہ جب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے فدک کا مطالبہ کیا تو ابوبکرنے اسے دینے سےمنع کردیا  تو انہیں کوئی چیز نہ دی تو آنحضرت سلام اللہ علیہا ابوبکرسے ناراض ہوگئیں۔ پھراس سےعلیحدہ ہوگئیں اوراس سے بات تک نہیں کی یہاں تک کہ رحلت فرماگئیں۔(14)

امام مہدی علیہ السلام بھی ولادت کے وقت لوگوں بالخصوص ظالموں سے مخفی تھے۔ ولاد ت کے وقت فقط بعض مخصوص شیعہ ہی آنحضرت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔ غیبت صغریٰ میں شیعوں کی ملاقات  بہت ہی محدود ہوگئی اورپھرغیبت کبریٰ میں یہ محدودیت اپنے عروج پرپہنچ گئی ہے۔

حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف شیخ مفید کے نام اپنی توقیع میں فرماتے ہیں: اگرچہ ہم ہمارے اورشیعوں کے لیے اللہ کی مصلحت کی خاطر ظالموں کے گھروں سے دورگھروں میں زندگی بسرکرتے ہیں تاہم ہم تمہاری خبروں سے آگاہ ہیں۔(15)

4۔ زہدا اورسادہ زندگی بسرکرنا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنی معاشی زندگی میں بہت تھوڑے مال پرراضی تھیں اورزندگی کی سختیوں اورحلال کے تھوڑے سے مال پرراضی تھیں۔ آپ اللہ کی رضا پرراضی تھیں اوردوسروں کے مال پرنظرنہیں رکھتی تھیں۔ وہ اپنے نفس میں غنی اوربے نیاز تھیں اوراپنی حالت پرخوش تھیں اورجیسا کہ ان کے والد گرامی نے فرمایا تھا:

«لیس الغنی عن کثرة العرض، إنّما الغنیّ غنیّ النفس»(۱۶) 

ہم ان کی زیارت میں پڑھتے ہیں: «یاحلیفة الورع و الزهد»

اے وہ ہستی کہ جس نے دنیا سے منہ موڑا تھا اورذات احدیت میں فانی تھیں۔ (17)

حضرت امام مہدی علیہ السلام بھی زہد وسادہ زندگی بسرکریں گے۔ حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: اللہ کی قسم، قائم آل محمد عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا لباس کھردرا اوران کی غذا سخت ہوگی۔(18)

5۔ انحرافات اوربدعات کے ساتھ جنگ

فاطمہ سلام اللہ علیہا اپنے والد گرامی کے دین میں ہونے والی بدعات کے ساتھ جنگ کرتے اور ولایت کے دفاع میں شہید ہوگئی تھیں۔ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے بھی بدعات اور گمراہیوں کے ساتھ جنگ کی تھی اوروہ الہی فرائض اورسنن نبوی کا احیاء کریں گے۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: ہربدعت کا خاتمہ ہوجائےگا اورہرسنت قائم ہوجائے گی۔ (19) حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: کتاب وسنت میں سے جو باقی بچا ہوا ہے اس کا احیاء کریں گے۔ (20) ہم دعائے ندبہ میں پڑھتے ہیں: «أین المؤمل لإحیاء الکتاب و حدوده؟ أین محیی معالم الدین و أهله؟ أین المدّخر لتجدید فرائض و السنن۔

مآخذ:

۱۲- امام مهدی اور حضرت زهرا (س) کی خصوصیات ، علی مصلحی حوزہ سائٹ

۱۳- زندگانی حضرت زهرا سلام الله علیها : ترجمه و تحقیق از جلد ۴۳ بحار الانوار  ترجمۀ روحانی ، ص۵۷۲

۱۴- صحیح بخاری – کتاب المغازی – باب غزوه خیبر- حدیث ۴۲۴۰ و ۴۲۴۱

۱۵- احتجاج طبرسی  ترجمه جعفری ج۲ ص۶۵۰

۱۶-فاطمه زهرا (س) محمد عبده یمانی ترجمه محمد تقی رهبر ص۲۵۹

۱۷-حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت سے اقتباس

۱۸-مکیال المکارم ج۱ص۱۴۶ به نقل از بحار ج ۵۲ ص۳۵۸

۱۹-ینابیع المودة، ج ۳، ص ۶۲

۲۰-نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر138 سے اقتباس

689347

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں