خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Sunday, February 18, 2018 خبر کوڈ : 71548
آیت اللہ صدیقی:
حضرت زہرا(س) نے استعمار،دشمن کے اثرورسوخ اورمنافقت کے ساتھ جنگ کی تھی
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ صدیقی نےکہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبہ میں استعمار، منافقت اوردشمنوں کے اثرورسوخ کو برملا کیا تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران کےامام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پہلی مجلس عزا ء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہردورمیں اس زمین پرایک خلیفہ قراردیا ہوا ہے۔ بنابریں ہم بے وارث نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ الہی امتحان، انسان کی تعمیروترقی کے لیے ہےلیکن غافل افراد فرصت کو ضائع کرکےمردود ہوجاتے ہیں جبکہ جو بھی کوئی نیک اوربرا عمل انجام دیتا ہے، اللہ تعالیٰ، انبیاء اورائمہ معصومین علیہم السلام اس کےظاہراورباطن سےآگاہ ہوتے ہیں۔

آیت اللہ صدیقی نےکہا ہےکہ اس وقت ہمارے وارث، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہیں۔ ہمارے جوانوں کو ہوشیاررہنا چاہیےکہ کہیں وہ سائبرسپیس پرشیاطین کے جال میں نہ پھنس جائیں تاکہ ان سے ولایت کی محبت اورپاکیزگی کو چھین نہ لیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا نور اس کائنات کے باطن کو منورکرتا ہے کیونکہ آپ الہی جلوے کا مکمل آئینہ ہیں اورکمالات میں آپ کسی پیغمبراورامام سےکم ترنہیں تھیں۔آپ کا دل اللہ کی بندگی اورکمال کے عروج پرفائز ہے۔

تہران کے امام جمعہ نےکہا ہےکہ جو شخص اپنے دل سے ولایت کی محبت خارج کرے وہ الہی لعنت ونفرت میں مبتلا ہوجاتا ہے اوراپنی نورانیت کھو دیتا ہے۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے ولی خدا کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی تھی۔

690376

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں