خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Monday, February 19, 2018 خبر کوڈ : 71562
آیت اللہ میرباقری:
امام کے مقدس وجود کے بغیرانسان حیران وسرگرداں ہوجاتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مجلس خبرگان رہبری کے رکن نےانسان کی عزت کو اللہ تعالیٰ کی بندگی میں قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ امام، انسان کو جہالت، حیرت اورسرگردانی سےنجات دیتا ہے اوراس سے جدائی،علم وبصیرت سےجدائی کے مترادف ہےکیونکہ اہل بیت علیہم السلام کے راستےسے ہٹ کرہرراستہ گمراہی اورضلالت کا راستہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید محمد مہدی میرباقری نےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سےآیت اللہ حق شناس نامی امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قرآن کریم اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی نظرمیں جو چیز ہمارے منزل مقصود پرپہنچنےاورقیامت کے سوالات سےسربلند ہوکرنکلنےکا سبب بنتی ہے وہ امام معصوم علیہ السلام کے راستے پرحرکت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس حرکت میں نماز، روزہ ، حج، زکواۃ اوردیگراعمال اورعبادت کی بھی ضرورت ہے۔ بنابریں انسان اپنے امام کی پیروی میں ہی کمال کی منزل پرفائزہوسکتا ہے۔

آیت اللہ میرباقری نےقرآنی آیات سےاستفادہ کرتے ہوئےامام کو بشریت پراللہ تعالیٰ کی ایک نعمت بتاتےہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انسان سےاس نعمت کے بارے میں سوال کرے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتاہےکہ مال ودولت کو جمع کرنا تمہاری ٖغفلت کا باعث بن گیا ہوا ہے کیونکہ یہ چیز انسان کو بیہودگی اورلہوولعب کی طرف لے کرجاتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دنیا کو انسان کی غفلت کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ اگراس دنیا میں امام نہ ہو تو انسان حیرت اورسرگردانی میں مبتلا ہوجائےگا اورپھروہ حقائق کو نہیں دیکھ سکتا ہے۔ لہذا اگرامام، انسان کے وجود میں ظہورپیدا کرے تو پھراس کے اندراللہ کےعلاوہ کسی اورکو نہیں دیکھے گا۔

آیت اللہ میرباقری نے اس مطلب کہ اللہ تعالیٰ ایک دن مومن انسان کی روزی کو وسیع کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مومنین سےفرماتا ہے: آپ کفارکےظاہری وسائل پرتوجہ نہ کریں؛ اللہ تعالیٰ نہیں تمہیں ان سے بہترروزی عطا کی ہے کہ جو وہی ہدایت ہےتاکہ وہ کمال کی منزل پرفائزہوسکے۔

انہوں نےامام معصوم کو بشریت کےلیے ہدایت کا چراغ بتاتے ہوئےکہا ہےکہ امام ایک آفتاب کی طرح ہےکہ جس نے طلوع کرکے پوری کائنات کو منورکیا ہوا ہے۔ لہذ ا انسان کو اس نورسے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔ بنابریں اگرہم امام کو نہیں دیکھتےتو اس کی وجہ یہ ہےکہ ہم نےخود اپنے لیے حجاب ایجاد کررکھا ہے۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نےآخرمیں کہا ہےکہ متقین وہ افراد ہیں کہ جو ہرگز امام سےجدا نہیں ہوتے ہیں اورتقویٰ بھی وہی امام معصوم کے راستے پرگامزن ہونا ہے۔ بنابریں اہل بیت علیہم السلام کے راستے کےعلاوہ دیگرتمام راستےگمراہی اورضلالت کے راستے ہیں۔

690681

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں