خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71584
حجۃ الاسلام تقی روحانی:
ولایت کو تسلیم کرنےاورولایت محوری میں حضرت زہرا(س) کو آئیڈیل قراردینےکی ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہررودسرکے امام جمعہ نےاس مطلب کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی بیماری کے دوران بھی ولایت کے دفاع کو ترک نہیں کیا، کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہےکہ ولایت کو تسلیم کرنے اورولایت محوری میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا آئیڈیل قرار دینا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ رودسرکی رپورٹ کےمطابق رودسرشہرکے امام جمعہ حجۃ الاسلام تقی روحانی نے 19 فروری کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سےمجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا،اخلاقی، سیاسی اورثقافتی جیسے تمام میدانوں میں معاشرے کے لیےآئیڈیل ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورمیں کوئی اسلام کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کرتا تھا لیکن پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کےبعد جاہل لوگوں نے اپنے فتنوں کےذریعےاسلام کےخلاف سازشیں کرنا شروع کردیں۔

حجۃ الاسلام روحانی نےکہا ہےکہ ان کا سب سے پہلا فتنہ یہ تھا کہ جب حضرت علی علیہ السلام پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دے رہے تھےتاکہ کفن پہنا کرنماز جنازہ پڑھیں تو ایک صحابی نے امام علی علیہ السلام کے کانوں میں  بیعت کے بارے میں کہا تو آپ نےفرمایا: اس وقت میری ذمہ داری پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دینا اوردفن کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد دوسرا فتنہ یہ تھا کہ حقیقی اسلام کو موجودہ اسلام کے ساتھ ملا دیاتھا۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اس وقت خطبہ دے کرحکومت کو ولایت کے گرد گھومنےکی تاکید فرمائی تھی۔

رودسر شہرکے امام جمعہ نےکہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ نےایک سنی کو شیعہ کردیا تھا۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نےاپنی جان کےساتھ ولایت کا دفاع کیا تھا اورہمیں یہ سبق دیا کہ جب تک ہم زندہ ہیں اگرہمارے سروں پرولایت کا سایہ ہو تو ہم بھی اپنی جان کے ساتھ ولایت کا دفاع کریں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی اورحضرت علی علیہ السلام کی غربت پر بہت زیادہ گریہ کیا۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا نوے فی صد گریہ ولایت کے دفاع کے لیے تھا۔

حجۃ الاسلام روحانی نےکہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے بیماری کی حالت میں بھی ولایت اورحضرت علی علیہ السلام کا دفاع کیا ہے۔ جب کوئی شخص آپ کی عیادت کے لیےآتا تو آپ فرماتیں اے لوگو اگرآپ علی علیہ السلام کی طرف چلے جاتے توتم  آسمان کی جانب سے رحمت کے دروازے کھل جاتے لیکن تم جان لو کہ ایک دن تم اپنے ان کاموں کا انجام دیکھ لو گے۔

690960

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں