خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71586
حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان:
اگرامام زمانہ(عج) پرایمان لایا ہےتو اس کا امتحان بھی دینا پرےگا
خبررساں ایجنسی شبستان: ہم اللہ کے ولی کی نصرت کے لیےایمان لائے ہیں نہ یہ کہ فقط اچھا انسان بن جائیں اوراللہ کےاحکام اوردستورات کو انجام دیں اوربس۔انبیاء کی رسالت کا ایک ہدف، اللہ کے دین اورولی خدا کی نصرت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے تعلقات عامہ کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نےمسجد مقدس جمکران میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونےو الی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہماری دینی تعلیمات میں سےایک عجیب وغریب تعلیم ،دین الہی اورولی خدا کی نصرت کا موضوع ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم اللہ کے ولی کی نصرت کے لیےایمان لائے ہیں نہ یہ کہ فقط اچھا انسان بن جائیں اوراللہ کےاحکام اوردستورات کو انجام دیں اوربس۔انبیاء کی رسالت کا ایک ہدف، اللہ کے دین اورولی خدا کی نصرت ہے۔

حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد نےاس مطلب کہ اللہ کے دین کے بارے میں لوگوں کی آزمائش کا ایک بہترین بہانہ دشمن ہیں۔ جہاد کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ اسی آزمائش کا ایک حصہ ہے۔ جہاد ایک الہی اصل ہے اوردین الہی کا اصلی امتحان ہے۔ اگرہم آرام وسکون کی خاطرایمان لائیں تو یہ درست نہیں ہے۔ اگرہم میدان جنگ میں ولی اللہ کی حمایت نہ کریں اورخرچ نہ کریں تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انبیاء، بشرکی نجات کے لیےمبعوث ہوئے تھے اوراس ہدف میں سب سے پہلی رکاوٹ ظالم حکمران اوربڑی بڑی طاقتیں تھیں لہذا سب سے پہلے انہیں لوگوں کے راستے سے ہٹانا ضروری تھا۔

حجۃ الاسلام پناہیان نےکہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے یہودیوں کےحقوق کے تٖحفظ کے لیےایک بہترین قانون بنایا تھا۔ آپ کو کافروں سےکوئی مشکل نہیں تھی بلکہ آپ ان کافروں کے ساتھ برسرپیکارتھےکہ جو طاقت اورقدرت کے درپے تھے اوربشریت کی نجات کے راستےمیں رکاوٹ تھے ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف بھی یہ روش اختیارکریں گے اوروہ کافروں اورگناہگارانسانوں کو کچھ نہیں کہیں گے بلکہ ایسےکفارکے ساتھ جنگ کریں گےکہ جو عالمی عدل کی حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ بنیں گے۔

690778

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں