خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71589
آیت اللہ سید علی رضا عبادی:
اہل بیت (ع) کی محبت عظیم ترین سرمایہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےاللہ تعالیٰ، انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت کوہمارا عظیم ترین سرمایہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ نفس پرست اور دنیا پرست انسان ہم سےاس محبت اہل بیت علیہم السلام کو چھیننےکی کوشش کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بیرجند کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے 19 فروری کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرجنس اورمال کا بازارہوتا ہے اورہرمال کی قیمت کا معیارمختلف ہوتا ہے کسی مال کی قیمت کا معیاروزن ہے، کسی مال کی قیمت کا معیاراس چیز کا حجم ہوتا ہے اورکسی مال کی قیمت کا معیاررنگ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم ہمیشہ کے لیےاس دنیا میں نہیں رہیں گے اورایک دن اس دنیا سے چلے جائیں گے۔ ہرانسان کی قیمت اس کے ہدف کےمساوی ہوتی ہے اورہرکوئی اپنے ہدف کے مطابق قیمت رکھتا ہے۔

آیت اللہ عبادی نے کہا ہےکہ اعمال،عبادات اورکاموں کی قدروقیمت کو بھی ہدف مشخص کرتا ہے ۔ ہماری نماز اس وقت قدروقیمت پیدا کرتی ہےکہ جو کسی مشخص ہدف یعنی قرب الہی کی بنا پر قائم ہو۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دین کی حقیقت،حب وبغض ہے، اوران تمام کو ایک نقطہ کی طرف کہ جو ذات پروردگار ہے،کی طرف پلٹنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے سینے میں دو دل نہیں رکھے ہیں اورایک دل میں ایک ہی محبت آسکتی ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نےحب خدا، حب اولیائے الہی کے سلسلے میں ہمیں انبیاء اوراہل بیت علیہم السلام کی محبت عطا کی ہے اوریہ ہمارا سرمایہ ہے کیونکہ یہ ہماری پاکیزہ فطرت سےحکایت کرتا ہےکہ جو اللہ نے ہمیں عطا کی ہے۔ لیکن آلودہ، نفس پرست اوردنیا پرست انسان ہم سے یہ محبت اہل بیت علیہم السلام چھیننےکی کوشش کررہے ہیں۔

690964

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں