خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71593

بے حجابی معاشرے کا سب سے خطرناک مسئلہ ہے
شبستان نیوز : مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت تمام بنی نوع انسان کے لیے نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بے حجابی ہمارے معاشرے کا سب سے خطرناک ترین مسئلہ بن چکی ہے۔

مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی کمیٹی) کے رکن آیت اللہ محمد ہادی عبدخدائی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ ایک ایسی ہستی ہے  جو تمام بنی نوع انسان کے لیے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے معاشرتی مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کے اعمال اس کی شخصیت پر استوار ہوتے ہیں۔ جیسی شخصیت ہو گی ویسے ہی اس کے اعمال ہوں گے۔ اگر کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو لازمی طور پر اس کے اندر کوئی نہ کوئی نفسیاتی کمی ضرور ہوتی ہے جسے وہ پورا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔ اسی طرح تمام وہ برائیاں جو انسان کے وجود سے ظاہر ہوتی ہے وہ اس کی روح اور دل سے تعلق رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہا آج بے حجابی ہمارے معاشرے کا خطرناک ترین مسئلہ بن چکی ہے اور دشمن ہر حوالے سے اس بے حیائی کی ثقافت کو رائج کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے سے صرف اسی صورت میں نجات حاصل کر سکتے ہیں جب ہم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں۔

690973

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں