خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71595

فقر، فساد، نا انصافی اور عدم مساوات اسلامی نظام کے لیے خطرناک ہیں
شبستان نیوز : حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا ہے کہ دشمنوں، دولت پسندی، ناانصافی، فساد اور فقر سے مقابلہ کرنا، محروموں اور کمزوروں کی طرف توجہ دینا، ولی فقیہ کی اطاعت کرنا ہم نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور امام خمینیؒ کے مکتب سے سیکھا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رییسی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مجلس عزا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہی کوشش رہی تھی کہ وہ جاہلانہ افکار و اعمال و اخلاق کی بجائے قرآنی و توحیدی بنیادوں پر ایک معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ وہ توحید، معنویت، عدالت، ایثار، جہاد اور محنت پر مبنی ایک معاشرہ تعمیر کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم اُس زمانے اور تمام زمانے کے انسانوں کو کہتا ہے کہ پیغمبر نے الٰہی اقدار پر مبنی معاشرہ تعمیر کیا جس میں محروموں ، کمزوروں اور ستم زدہ افراد کا خاص طور پر خیال رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس معاشرے کی بنیاد رکھی اس میں دشمنوں، دولت پسندی، ناانصافی، فساد اور فقر سے مقابلہ کرنا، محروموں اور کمزوروں کی طرف توجہ دینا لازمی رکن ہے۔

690978

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں