خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71596

حضرت زہرا (س) کی پیروی ظہور کے لیے ماحول فراہم کرتی ہے
شبستان نیوز : خصوصی مرکز مہدویت کے استاد نے کہا ہے کہ امام باقر علیہ السلام امام زمانہ عج کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’وہ ایسے سخی ہوں گے جو کثرت سے مال عطا کریں۔‘‘ استاد نے کہا کہ امام زمانہ عج سخاوت و عنایت میں اپنی ماں زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنے لیے اسوہ قرار دیتے ہیں۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

خصوصی مرکز مہدویت کے استاد حجت الاسلام و المسلمین احد عبداللهی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر نظر ڈالیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور ہر مقام پر ولایت کا دفاع کیا۔ ولایت کے تحفظ کے لیے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یہ اقدامات امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے منتظرین کے لیے اسوہ حسنہ ہے۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ماننے والوں اور ان سے محبت رکھنے والوں اور انہیں اپنی زندگی کے لیے نمونہ عمل بنانے والوں پر ضروری ہے کہ وہ اس شخصیت کو پہچانیں جنہیں امام زمانہ اپنے لیے اسوہ حسنہ قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے امام باقر علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام باقر علیہ السلام امام زمانہ عج کے اوصاف بیان کرتے ہوتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’وہ ایسے سخی ہوں گے جو کثرت سے مال عطا کریں۔‘‘ استاد نے کہا کہ امام زمانہ عج سخاوت و عنایت میں اپنی ماں زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنے لیے اسوہ قرار دیتے ہیں۔

686521

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں