خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Tuesday, February 20, 2018 خبر کوڈ : 71597

بنت نبی (ص) کو ’’کوثر‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
شبستان نیوز : ڈاکٹر مجید معارف نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو کوثر قرار دیے جانے کے دلائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً حضرت زہرا سلام اللہ علہیا آیت تطہیر کے مصادیق میں سے ایک ہیں۔ یہ آیت بی بی کے مقام عصمت کو بیان کرتی ہے۔

تہران سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

تہران یونیورسٹی سے ملحقہ الٰہیات و معارف اسلامی کالج کے سربراہ نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کے دوران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو کوثر قرار دیے جانے کے دلائل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سوال کا جواب ہمیں آسانی سے سورہ کوثر میں مل جاتا ہے جہاں قرآن مجید فرماتا ہے: «إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ »«فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ» «إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ.»

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابتر عربی زبان میں اس چیز کو کہا جاتا ہے جس کی دم کٹی ہو۔ اور اس کا دوسرا معنی ہے ایسا انسان جس کی نسل باقی نہ رہے۔ سورہ کوثر کی آخری آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔ یہ آیت اس نسبت کے بارے میں بیان کرتی ہے جو کفار و مشرکین مکہ خصوصاً عاص بن وائل آنحضرتؐ کی طرف دیتے تھے۔ مکہ میں حضور اکرمؐ کے دو فرزند تھے جن میں سے ایک کو بھی زندگی نے مہلت نہ دی اور وہ جلدی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ جب وہ فوت ہو گئے تو کفار و مشرکین پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ یہ محمد (ص) ابتر ہے۔ نعوذ باللہ۔ یعنی اس کی نسل منقطع ہو چکی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم ص کی تسلی کے لیے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو بطور ہدیہ انہیں عنایت کیا۔ جب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت ہوئی تو سورہ کوثر نازل ہوئی اور پیغمبر سے ارشاد ہوا: کہ آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔

یہ وجہ ہے کہ بی بی زہرا سلام اللہ علیہا کو کوثر کہا جاتا ہے۔

690965

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں