خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Wednesday, February 21, 2018 خبر کوڈ : 71605
آیت اللہ مکارم شیرازی:
مصائب کے ساتھ ساتھ حضرت زہرا(س) کی عظمت کوبھی بیان کرنا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےخطباء اورذاکرین کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سےفقط ان کی مصیبت کوہی ذکرنہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کی اہم ترین خصوصیات کا بھی تذکرہ کرنا چاہیے۔ خطبہ فدکیہ ایک اہم موضوع ہے کہ جس میں سے سب سے پہلےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شجاعت بیان کی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نےقم کی مسجد اعظم میں اپنے درس خارج میں کہا ہےکہ عفوودرگزرکا موضوع ایک انتہائی اہم موضوع ہے کہ جس پرہمیشہ توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

انہوں نےایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان ایام کو انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا ہے،ایام فاطمیہ کا تکرارہوتا ہے اورلوگ انتہائی جوش وخروش سےعزاداری کے پروگراموں میں حاضرہوتے ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےخطباء اورذاکرین کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کےحوالے سےفقط ان کی مصیبت کوہی ذکرنہیں کرنا چاہیےبلکہ ان کی اہم ترین خصوصیات کا بھی تذکرہ کرنا چاہیے۔ خطبہ فدکیہ ایک اہم موضوع ہے کہ جس میں سے سب سے پہلے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شجاعت بیان کی گئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سب کے سامنے ڈٹ گئیں اوراتنا دلیرانہ خطاب کیا ہے کہ سب آپ کے سامنےسرتسلیم خم ہوگئے۔ اپنی تمام ترمصیبتوں کے باوجود حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے ایک خطبے میں اسلام کے تمام اصول اورفروع کو بیان کیا اورفصاحت وبلاغت کے ساتھ مسائل کو پیش کیا۔

قم کےاس مرجع تقلید نےکہا ہےکہ مصائب کے ساتھ ان مسائل اورآپ کی زندگی کے دروس اور پیغامات کو بھی بیان کرنا چاہیے۔

691072

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں