سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Wednesday, February 21, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
71606 |
حجۃ الاسلام مقدسی:
حضرت زہرا(س) ولایت کی پیروی میں بےمثال تھیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نے ولایت کی پیروی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو بے مثال قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا مقدس وجود ولایت محوری اورولایت کو تسلم کرنےکا بہترین آئیڈیل تھیں۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین صادق مقدسی نے آستان مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس عزاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک خصوصیت اللہ تعالیٰ کے سامنے خضوع وخشوع تھا، اسی طرح آپ کی ایک اورخصوصیت مبارکہ ہونا ہے کہ جس پرتوجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا مقدس وجود پوری بشریت کے لیے بابرکت تھا اورہردورکے تمام انسان اس مقدس وجود کو اپنے لیے نمونہ عمل قراردے سکتے ہیں۔
حجۃ الاسلام مقدسی نے کہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اورروش کبھی قدیمی اور پرانی نہیں ہوگی کیونکہ ادب اورحیاء کوئی ایسی چیز نہیں ہےکہ جو زمانے کے ساتھ ساتھ قدیمی ہوجائیں، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت بھی ایسی ہی ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہ جوہم کہتے ہیں کہ ولایت کی پیروی کرنا اوراس کا پابند ہونا ضروری ہے تو سب سے پہلے معاشرے میں اس چیز کو پیش کرنا چاہیے تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے ولایی اور انقلابی ہونےکا مشاہدہ کریں کیونکہ پھراسی صورت میں ہی معاشرہ انقلابی بنتا ہے۔
حوزہ علمیہ کےاستاد نےکہا ہے کہ خواہشات نفسانی کی پیروی انسان کو تباہ وبرباد کردیتی ہے، انسان کو نفسانی خواہشات سے آزاد کرنا چاہیے اوراس کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیے۔
691084