خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Wednesday, February 21, 2018 خبر کوڈ : 71608
آیت اللہ قرہی:
حضرت زہرا(س)،اللہ تعالی کا اپنےحبیب کے لیےایک تحفہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نے کہا ہےکہ کوئی شخص بھی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام کا ادراک نہیں کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خلقت کے ساتھ اپنی دیگرقدرتوں سےبالاترقدرت کا اظہارکیا ہے،حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ،اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب کے لیے تحفہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے اس حوزہ کی مسجد میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی مجلس عزاء سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک چیز کی حقیقت کی معرفت اس وقت حاصل ہوسکتی ہے کہ جب عارف اس چیز سے بلند مقام پرفائزہو اوراس پرمسلط ہو۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اگرکوئی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت کبریٰ کے بارے میں بات کرنا چاہیے تو اس عصمت کے بارے میں معرفت رکھتا ہو۔ جب ایک شخص اپنے نفس کی معرفت نہ رکھتا ہو تو وہ ہرگز اس ہستی کےاعلیٰ مقام کی معرفت حاصل نہیں کرسکتا کہ جو اس سے بلند مقام رکھتی ہے۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام قابل ادراک نہیں ہے کیونکہ ان سے بلند ترکسی کا کوئی مقام نہیں ہے۔

آیت اللہ قرہی نےکہا ہے کہ روایات کےمطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،انسان کے ڈھانچے میں ایک حورہیں۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نہ حورہیں اورنہ ہی انسان بلکہ انسان کے ڈھانچے میں حور ہیں تاہم اس کے باوجود آپ کی معنوی عظمت اتنی بلند ہےکہ جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالی ٰ، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو کوثر اوررحمت مطلق قراردیتا ہے کہ جسے اپنے حبیب کو عطا کیا ہے،یہاں تکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عطا کو رسالت کا اجر قرارنہیں دیا ہے بلکہ اسے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنی کوثررحمت قراردیا ہے۔

691008

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں