خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Monday, March 05, 2018 خبر کوڈ : 71742

قطر میں عمر رسیدہ افراد کیلئے حفظ اور تلاوت قرآن کریم کے مقابلوں کا انعقاد
بین الاقوامی: قطر میں اس سال اپریل میں وزارت اوقاف و مذہبی امور کے تعاون سے عمر رسیدہ افراد کیلئے حفظ اور قرآئت قرآن کریم کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی الشرق کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ قطر کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے ادھیڑ عمر کے افراد کیلئے 5ویں حفظ اور تلاوت قرآن کریم کے مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔

مقابلوں میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 4 مارچ 2018 سے ہوا ہے جو 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد کیلئے ضروری ہے کہ ان کی عمریں 60 سال سے زائد ہوں۔

قطر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد عمر رسیدہ افراد کو تلاوت، حفظ اور تجوید قرآن کریم سے آشنا کرنا ہے۔

693707

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں