خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Monday, March 05, 2018 خبر کوڈ : 71743

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 32 غاصب صہیونیوں نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل العالم کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے 5 مارچ 2018 کو صہیونی فوجیوں کی سرپرستی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج صبح 32 صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ آوروں کو صہیونی فوجیوں نے سیکورٹی فراہم کررکھی تھی۔ غاصب صہیونی مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے بعد اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے رہے۔

یاد رہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور صہیونی فوجی اور صہیونی پولیس اہلکار ان حملوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

ان کے ان حملوں کا مقصد مسجد ابراہیمی کی طرح مسجد الاقصی کو بھی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

693683

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں