خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, March 06, 2018 خبر کوڈ : 71750

اخلاق الٰہی سے مزین ہونے کے بارے میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی نصیحت
شبستان نیوز : حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اخلاق و صفات الٰہی سے مزین تھے اور اپنے شیعوں کو بھی ہمیشہ نصیحت کرتے رہتے تھے کہ وہ بھی اپنے آپ کو الٰہی اخلاق سے مزین کریں۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد اور حجت الاسلام ہاشمیان نے دعائے جوشن کبیر کی تشریح کے حوالے سے مسجد جامع غدیر خم میں منعقد کی گئی ایک نشست میں کہا ہے کہ ہمارے بعض اعمال موسمی ہیں۔ مثلاً دعائے کمیل کو ہم فقط شب جمعہ کو پڑھتے ہیں، دعائے ندبہ کو فقط جمعہ کی صبح یا دعائے جوشن کبیر کو فقط ماہ مبارک رمضان کی شب ہائے قدر میں پڑھتے ہیں۔ یہ طریقہ مناسب نہیں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان دعاؤں کے دوسرے اوقات میں بھی پڑھیں۔ مثلاً ہر روز پڑھنے کی کوشش کریں یا کم از کم دعائے جوشن کبیر کے دو صفحے روزانہ پڑھیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دعائے جوشن کبیر میں بہت سی صفات خدا کا تذکرہ ہے۔ انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ ان صفات سے اپنے آپ کو متصف کرے۔ خدا کی صفات و افعال ایک ہی چیز ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اخلاق و صفات الٰہی سے مزین تھے اور اپنے شیعوں کو بھی ہمیشہ نصیحت کرتے رہتے تھے کہ وہ بھی اپنے آپ کو الٰہی اخلاق سے مزین کریں۔

693889

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں