خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Tuesday, March 06, 2018 خبر کوڈ : 71751

قرآن کریم واحد کتاب ہے جس میں کسی قسم کا شک و شبہہ نہیں ہے
شبستان نیوز : ایران کی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور بانی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن کائنات کا ایک قیمتی ترین موتی ہے۔ جو لوگ علم دین نہیں جانتے انہیں چاہیے کہ وہ قرآن کریم کی تفسیر کے لیے علماء دین سے سوال کریں۔

شبستان نیوز  ایجنسی نے اسلامی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ارتباطات کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور بانی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دوسرے شیخ طبرسی قومی قرآنی فیسٹیول میں شرکت کی اور خطاب کے دوران کہا کہ میں اسے خداوند کریم کی طرف سے ایک توفیق سمجھتا ہوں کہ اس نے مجھے اس قرآنی محفل میں آنے کی سعادت بخشی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اگر تاریخ میں نگاہ کی جائے تو تمام آسمانی کتابوں میں سے تنہا قرآن کریم ایسی کتاب ہے جس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ اگر ہم تورات و انجیل و زبور کو دیکھیں ان کا اصل متن بہت حد تک تبدیل ہو چکا ہے۔ کیونکہ یہ کتابیں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکاروں نے اپنے حافظوں کی بنا پر جمع کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انجیل کے چار معتبر نسخے متی، مرقس، لوقا اور یوحنا موجود ہیں۔ ایک پانچویں انجیل بھی ابھی تازہ دریافت ہوئی ہے جو ویٹیکن میں محفوظ ہے۔ اس کے مطالب توحیدی تعلیمات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فقط قرآن ہی ایسی کتاب ہے جو کسی قسم کے شک و شبہ کا شکار نہیں ہے۔

694031

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں