خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Tuesday, March 06, 2018 خبر کوڈ : 71752

مائیں اپنے بچوں کو اس پُر آشوب زمانے میں آزاد نہ چھوڑ دیں
شبستان نیوز : یونیورسٹی کے استاد نے کہا ہےکہ اسلامی حجاب کی حفاظت کرنا اور اس کا خیال رکھنا عورت کی حرمت اور اس کی شخصیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو اس پُر آشوب زمانے میں آزاد نہ چھوڑ دیں۔

رشت سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد نے اشرف جناتی نے آج شہداء کی ماؤں اور بیویوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ایک اچھی بیوی اور ایک نمونہ ماں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں سعادت اور دنیوی و اخروی کمال تک پہنچنے کے لیے اس معظمہ بی بی کی سیرت و کردار کو اپنائیں اور ان کے کردار کو اپنی زندگی کے لیے مشعل راہ قرار دیں۔

جناتی نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ محبت فقط زبان و دل سے نہیں ہوتی بلکہ یہ ہمارے کردار و اعمال سے ظاہر ہونی چاہیے۔ اگر قرآن کریم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے کلام سے استفادہ کریں تو ہم اپنے معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جہاں خاندانی امور سنبھالے ہوئے تھیں وہاں سیاسی، ثقافتی اور معاشرتی حوالے سے بھی سرگرم تھیں۔

جناتی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلامی حجاب کی حفاظت کرنا اور اس کا خیال رکھنا عورت کی حرمت اور اس کی شخصیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو اس پُر آشوب زمانے میں آزاد نہ چھوڑ دیں۔

693970

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں