خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Wednesday, March 07, 2018 خبر کوڈ : 71758
آیت اللہ مکارم شیرازی:
بشریت کی حمایت کا دعویٰ کرنے والی آرگنائزیشنزجھوٹی اورریاکارہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ ظاہری طورپرہم دیکھ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل جیسی آرگنائزیشنز اورادارے موجود ہیں لیکن باطن میں یہ زبردستی، ریاکاری اورجھوٹ کی سیاست کررہی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے آج  قم کی مسجد اعظم میں فقہ کے درس خارج میں کہا ہے کہ اس وقت انسانی زندگی کی بہت سی مشکلات کی وجہ  زبردستی اورسختی ہے جبکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو پسند کرتا ہےکہ جو سختی نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ سختی کا ایک مسئلہ شادی سےمربوط ہےکہ جس کی وجہ سے شادیاں مشکلات سے دوچارہوگئی ہیں اورانہیں کی وجہ سے طلاقوں کےاعدادوشمارمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں سختی نہ کرے تو زندگی شیریں ہوجاتی ہے اورسماجی مسائل میں بھی مسائل کو آسان لینا چاہیے تاکہ معاشرہ اپنی حرکت جاری رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل جیسی آرگنائزیشنز اگرچہ ظاہری طورپرانسانیت کی خدمت کے لیےکام کرنےکا ڈرامہ کررہی ہیں لیکن باطن میں ریاکاری اورجھوٹ پرمبنی سیاست پرگامزن ہیں۔

اس مرجع تقلید نےکہا ہےکہ وہ خود تو ہزاروں ایٹم بم بناتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ کسی اورکواتنا طاقتورنہیں ہونا چاہیے تاکہ وہ  زبردستی اورطاقت کے بل بوتے پرجو چاہتے ہیں چھین لیں۔

انہوں نے داعش کی شرارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ عراق نے داعش کے شرکو کم کردیا ہے اورایران نے اس حوالے سےموثرکردارادا کیا ہے اورشام میں بھی حزب اللہ اورایران کی مدد سے داعش کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخرمیں کہا ہے کہ دنیا ان مسائل کی عادی ہوچکی ہے اورکوئی بھی ان کے کاموں کی برائی کو بیان نہیں کرتا ہے اوروہ میزائل سسٹم کے بارے میں ہم سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ تم اپنے آپ سے کیوں شروع نہیں کرتے ہو؟

694214

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں