خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Saturday, March 10, 2018 خبر کوڈ : 71775
آیت اللہ میرباقری:
حضرت زہرا(س) لیلۃ القدرہیں کہ جن کی وجہ سےشیعہ مطلع الفجرتک پہنچ سکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ میرباقری نےکہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،اللہ کے بندوں کےلیےاس کی رحمت ہیں،حضرت زہرا سلام اللہ علیہا لیلۃ القدرہیں کہ جن کی وجہ سے شیعہ مطلع الفجرتک پہنچ سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید محمد میرباقری نے حق شناس نامی حسینیہ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندوں کے لیے اس کی رحمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام اتنا بلند ہے کہ ہم فقط قرآن واہل بیت کے ذریعے اس سرچشمہ سے وصل اوراس سےاستفادہ کرسکتے ہیں۔

آیت اللہ میرباقری نے کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کی ہدایت کے لیے اللہ کی بارگاہ میں دعا کہ وہ سعادت کی منزل پرپہنچ جائیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اہل بیت علیہم السلام عطا کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہمیں اس دنیا سے نکل جانا چاہیےکہ جس پرشیاطین حکومت کررہے ہیں اوریہ فقط ائمہ معصومین علیہم السلام کے وجود کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ امامت ایک ایسا مقام ہے کہ جس پرکوئی بھی نہیں پہنچ سکتا ہے لیکن یہی امام، شیرخواربچے پرایک مہربان ماں کی طرح، انسان کا خیرخواہ ہے اورلوگ انہیں کے وسیلے سے فیض الہی سے سیراب ہوتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہےکہ اس وقت دنیا کے حاکم اورترقی اورانسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے حقیقت میں بشریت کے دشمن ہیں اوروہ لوگوں کو ایک گائے خیال کرتے ہیں کہ جن کا دودھ نکالنا چاہیے۔

آیت اللہ میرباقری نے آخرمیں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے عظیم مقام کے بارے میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہاکو نوربغیرکسی واسطےسےمیرے نورسےنکلا ہے۔ جب بہت سےعرب، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانشینی کے لیے اپنی بیٹیوں کا تحفہ پیش کرتے تھے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا تحفہ دیا تھا ۔ جبکہ پیغمبر کی کسی اوربیوی سےکوئی اولاد نہیں تھی۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا لیلۃ القدرہیں کہ جن کے ذریعے شیعہ مطلع الفجرتک پہنچےگا۔

694667

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں