خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Sunday, March 11, 2018 خبر کوڈ : 71783

کس قسم کا انتظارظہورکی راہ ہموارکرتا ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: قائد انقلاب اسلامی معاشرے کے افراد کے درمیان شہادت کی ثقافت کی ترویج کے لیے راہیان نورنامی ٹورزکے انعقاد کی ضرورت پرزوردیتے ہیں کیونکہ جنگی علاقوں کا وزٹ، شہادت طلب نسل کی تربیت کرے گا کہ جو ظہورکی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

مہدویت تخصصی سنٹرکے محقق حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صادقی نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران غیبت کی ایجاد اوراس کےخاتمے میں بنیادی کردارادا کرنے والے اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ ہزارسال سے زائد کی مدت گزرنےکی وجہ سے امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت ایک قدرتی اورعادی مسئلہ بن چکا ہے اورہم فقط زبان کی حدتک منتظرہونے پراکتفا کرتے ہوئے اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس دورمیں عام لوگوں کا یہ نظریہ ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام خود ہی مشکلات کو برطرف کریں گے کہ جو ہماری غفلت کی دلیل ہے کیونکہ اگرطے یہ ہوتا کہ امام ہی آکرتمام مشکلات کو برطرف کریں گے تو پھراللہ تعالیٰ نے امام علیہ السلام کو ہزارسال سے زائد عرصہ تک سختیوں اورغیبت میں رکھا ہوا ہے؟ احادیث کی وضاحت کے مطابق اس غیبت کی اصلی ترین دلیل مخلص اورکافی دوستوں کا فقدان ہے۔

حجۃ الاسلام صادقی نےکہا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام نے ساتھیوں کی عدم موجودگی کو امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورمیں تاخیرکی دلیل قراردیا ہے۔ امام صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ بارہویں امام کیوں غائب ہوں گے؟ توآپ نے اپنے سینےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے اپنی جان کے خوف سےغائب ہوجائیں گے کیونکہ خاتم الاوصیا علیہ السلام کی جان خطرے میں پڑ جائے تو پورا جہان ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ظہورکو ایسے انسانوں کی ضرورت ہے کہ جو اپنے آپ کو امام زمانہ علیہ السلام پرقربان کرنے کے لیے تیارہوں۔  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکی اصلی شرط ایسے اصحاب اورساتھیوں کی موجودگی ہے کہ جن کی ایک اصلی خصوصیت شہادت پسندی اورجان برکف ہونا ہے۔

مہدویت کےمحقق نےکہا ہے کہ آج ہم دعا کرتے ہیں کہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ظہورکریں تاکہ مشکلات کو برطرف کریں جبکہ ہم میں سے بہت سے افراد غیبت کاسبب ہیں۔ مکتب تشیع کے تمام افراد کو شہادت طلب بنانا چاہیے کیونکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورکا راز ہمارے شہادت پسند ہونےمیں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی معاشرے کے افراد کے درمیان  شہادت کی ثقافت کی ترویج کے لیے راہیان نورنامی ٹورز کےانعقاد کی ضرورت پرزوردیتے ہیں کیونکہ جنگی علاقوں کا وزٹ، شہادت طلب نسل کی تربیت کرے گا کہ جو ظہورکی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

694719

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں