خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Sunday, March 11, 2018 خبر کوڈ : 71786

بحرین پرسعودی عرب کےغاصبانہ قبضے کےساتویں سال کی مناسبت سے(ہمارا انتخاب استقامت) نامی پروگرام کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرینی حکومت کےمخالفین، بحرین پرسعودی عرب کےغاصبانہ قبضے کے ساتویں سال کی مناسبت سے منگل کے دن سے(ہمارا آپشن استقامت) کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کررہےہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے منامہ پوسٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ بحرینی حکومت کے مخالف گروپس نے اپنے ایک بیانیےمیں اعلان کیا ہے کہ وہ بحرین پرسعودی عرب کےغاصبانہ قبضے کے ساتویں سال کی مناسبت سے منگل کے دن سے(ہمارا آپشن استقامت) کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کررہےہیں۔ 13مارچ بروز منگل کو ان سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اورپورے  بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہےکہ یہ مظاہرے سعودی عرب کےغاصبانہ قبضے پربحرینی عوام کی مخالفت اورمزاحمتی آپشن کی عوامی حمایت کو ثابت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ منگل سے بدھ تک سڑکوں پرآمد ورفت اورشہیدالنمرپل پرسفرکرنے سے روکا جائے گا اورتمام مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔

بحرینی حکومت کے مخالف گروہوں نےاعلان کیا ہےکہ اسی طرح 15مارچ بروز جمعرات کو سترہ میں سعودی عرب کےغاصبانہ قبضےکےخلاف اور شہید مزاحمت احمد فرحان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے سترہ میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اسی طرح بحرینی عوام 16مارچ بروزجمعہ کو بحرین کی سڑکوں پرنکل کر صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت کرتے ہوئے دھرنے دے گی۔

694940

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں