خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Sunday, March 11, 2018 خبر کوڈ : 71794

ائیرلینڈ کے معاشرے مسلم خواتین کے کردار کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
بین الاقوامی: ائیرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں معاشرے میں مسلم خواتین کے کردار کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی "rte" کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ائیرلینڈ کی مسلم خواتین نے مسلمان کو سماجی سرگرمیوں میں شرکت کی تشویش دلانے کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

اس کانفرنس کا موضوع "ائیرلینڈ کے سماج میں مسلم خواتین کا کردار" ہے۔

ائیرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے مقررین نے مسلم خواتین سے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کے متعلق لوگوں کے غلط نظریات کو تبدیل کرنے کیلئے وہ سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

اس کانفرنس کے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر مسلمان خواتین سماجی سرگرمیوں میں شریک ہوں گی تو معاشرے میں ان کی اہمیت کا احساس ہوگا اور اس سے مغربی سماج میں دین اسلام کے متعلق غلط تصورات بھی ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ائیرلینڈ میں مسلم خواتین کے ادارے نے حالیہ دنوں میں ڈبلن میں بے گھر افراد کی امداد کی ہے۔

695030

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں