خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71801

حضرت بقیۃ اللہ(عج) کی بیماریوں سےشفاء کےلیے دعا
خبررساں ایجنسی شبستان: جناب کفعمی نےاپنی کتاب (بلدالامین) میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سےایک روایت نقل کی ہےاورجو شخص اس دعا کو امام حسین علیہ السلام کی خاک سےنئے برتن میں لکھ کراسے دھوکرپی جائے تو وہ بیماری سےشفاء پاجائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق کتاب (صحیفہ مہدیہ) میں ( امام زمانہ علیہ السلام کی بیماریوں سے شفاء کے لیے دعا) کے عنوان کے ذیل میں آیا ہے:محدث نوری فرماتے ہیں کہ جناب شیخ کفعمی نے اپنی کتاب (بلدالامین) حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے ایک روایت نقل کی ہے اورجو شخص اس دعا کو امام حسین علیہ السلام کی خاک سے نئے برتن میں لکھ کراسے دھوکرپی جائے تو وہ بیماری سے شفاء پاجائے گا۔

«بسم اللّه‌ الرحمن‌ الرحیم

بِسمِ اللّه‌ دَواءٌ وَ الحَمدُللّه‌ شِفاءٌ وَ لااِله اِلاّ اللّه‌ کفاءٌ هُوَ الشّافی شِفاءٌ وَ هُوَ الکافی کفاءً اَذهَبِ البَأسَ بِرَبِّ النّاسِ شِفاءً لا یغادِرُهُ سُقمٌ وَ صَلَی اللّه‌ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ النُّجَباء.

(بسم اللہ) کہنا دوا ہےاور(الحمد للہ) شفاء ہے اور(لاالہ الااللہ) کفایت کا باعث ہے اور(ھوالشافی) شفاء ہے اور(ھوالکافی) کفایت ہے ؛ تمہیں لوگوں کے پروردگارکی قسم دیتا ہوں کہ برائی کو دورکرو اور ایسی شفاء عطا کرو کہ پھرکوئی بیماری نہ آئے اورمحمد وآل محمد پرہمیشہ درودوسلام ہو۔

محدث نوری مزید فرماتے ہیں: میں سید زین الدین علی بن حسین حسینی کی ایک تحریردیکھی کہ جس میں انہوں نے لکھا ہوا تھا کہ کربلا کےایک شخص نےخواب میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے اس دعا کی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ بیمارتھا اوروہ حضرت مہدی علیہ السلام سےاپنی بیماری کی شکایت کرتا ہے تو امام علیہ السلام اسےحکم دیتے ہیں کہ اس دعا کوکسی برتن پرلکھو اورپھراسے دھوکرپی جاو، جب اس نے ایسا کیا تو وہ فورا اس کی بیماری برطرف ہوگئی۔

695004

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں