خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71802
محمد جواد جمالی:
انگلستان کی سیکیورٹی سروسز ایرانی سفارتخانے پرحملےسےباخبرتھیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نےاس مطلب کہ انگلستان کی سیکیورٹی فورسز اس قدرمضبوط اورقوی ہیں کہ وہ پہلے سے ہی ہرقسم کی حرکات کی مانیٹرنگ کرتی ہیں،کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ایرانی سفارتخانے پرحملےکے بارے میں آگاہ تھیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہی بورڈ کے رکن محمد جواد جمالی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارسےگفتگو کے دوران لندن میں موجود ایرانی سفارتخانے پرحملےکے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ میرا خیال ہے کہ انگلستان کی سیکیورٹی سروسز اتنی مضبوط ہیں کہ  وہ پہلے سے ہی اس قسم کے اقدامات کے بارے میں خبررکھتی تھیں کیونکہ بن سلمان کے لندن میں داخل ہونےاورعلاقائی اقدامات کے بارے میں وزیرخارجہ اوروزیراعظم کے موقف کے وقت ہی یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ لندن کی پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیےکوئی اقدام نہیں کیا تھا  یہاں تک کہ انہوں نے ویڈیو بنا کراسےشائع بھی کیا ہےکہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانوی حکومت بھی اس موضوع سے آگاہ تھی۔ شاید وہ اس موضوع کے ذریعے ہمیں کوئی اور پیغام دینا چاہتے ہوں۔

جمالی نے آخرمیں کہا ہےکہ برطانوی حکومت کو اس بارے میں موجود بین الاقوامی قانون کے سامنے تسلیم ہوکراسلامی جمہوریہ ایران سےمعذرت خواہی کرنی چاہیے اورحملہ آوروں کو سزا اوراس نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے اوراس کے ساتھ ساتھ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ضمانت دیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی تکرارنہیں ہوگی۔

695230

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں