خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71803
حجۃ الاسلام قرائتی:
اللہ تعالیٰ، امام زمانہ(ع) کے دشمنوں کے دلوں میں خوف وہراس ڈال دے گا
خبررساں ایجنسی شبستان: بعض اوقات غیبی امداد یہ ہےکہ دشمنوں کے دل میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔ شاہ ایران نےامام خمینی کو قید کررکھا تھا لیکن پھربھی وہ ان سے ڈرتا تھا۔ شاید(المومن کالجبل) کا معنی بھی یہی ہو کہ اگردشمن مومن کے سرپرپاوں بھی رکھے ہو تو وہ پھربھی اس سے ڈرتا ہو،

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اللہ تعالیٰ سورہ انفال کی آیت نمبر12 میں فرماتا ہے:«إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ»

وہ وقت بھی یاد کرو جب آپ کا رب فرشتوں کو وحی کررہا تھا کہ تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھو میں تمہارے ساتھ ہوں، عنقریب میں  کافروں کےدلوں میں رعب ڈالوں گا ،لہذا تم ان کی گردنوں کے اوپرضرب لگاو اوران کے ہاتھ اورپاوں کے پوروں پر وارکرو۔

نکات

1۔ ابوحمزہ ثمالی نے امام باقر علیہ السلام سے روایت نقل کی ہےکہ آپ نے فرمایا: جب قائم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیام کریں گےتو اللہ تعالیٰ اپنےمسومین، مردفین، منزلین اورکروبین فرشتوں کے ذریعے ان کی مدد کرے گا۔ جبرائیل ان کے سامنے، میکائیل ان کی دائیں جانب، اسرافیل ان کے بائیں جانب واقع ہوں گے اوران کا رعب ودبدہ پورے ایک مہینے کےفاصلے پرآگےآگے، پیچھے اور دائیں اوربائیں جانب حرکت کرےگا (یعنی اپ کے رعب ودبدے کی شعاع ایک مہینےکے فاصلے کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہوگی) اورمقرب فرشتے ان کے سامنے ہوں گے۔(1)

2۔ غیبی مدد اورنصرت کی آگاہی یہ ہےکہ دشمنوں کے دلوں میں خوف بیٹھ جائے۔ شاہ ایران نے امام خمینی کو قید میں ڈالا ہوا تھا لیکن پھربھی وہ ان سے ڈرتا تھا ۔ جس طرح کہ آج ایران، بڑی طاقتوں کےگلے کی ہڈی بنا ہوا ہے اوران کی اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔

3۔ اللہ تعالیٰ بعض اوقات فرشتوں کے ذریعے اپنی مومنین کی حمایت کرتا ہے: «اِذ یُوجی ربُّکَ الَی المَلائکةِ».

4۔ اللہ تعالیٰ مومنین پرآرام وسکون نازل کرتا ہے اورکافروں پرخوف وہراس اوروحشت طاری کردیتا ہے۔ «فَثَبَّوا الَّذینَ آمَنوا سَالقِی فِی قُلُوبِ الذینَ کَفَروا الرُّعبَ».

5۔ انسان کےرجحانات اورنظریات اس کی تقدیراورنیزالہی رحمت یا عذاب کےنزول میں بھی بہت زیادہ اثررکھتے ہیں

ماخذ:

1.الغیبة، نعمانی، ص234

حجۃ الاسلام محسن قرائتی کی کتاب( پرتوی از آیہ ھای مہدوی) سے اقتباس

695123

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں