سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, March 12, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
71804 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے(الجزیرہ) کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے مسلمانوں کے اسلامی مراکز کو آگ لگانے سمیت سری لنکا کے اسلام مخالف حملوں کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹی جنرل کے سیاسی امورکےمشیرجفری فلٹمن نےکہا ہے کہ سری لنکا کی حکومت کو اس قسم کے تشدد آمیز واقعات میں ملوث افراد کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔
انہوں نے اسی طرح سری لنکا کے مسلمانوں اوران کی املاک پرحملوں کو قانون کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سیاسی امورکے مشیرنے سری لنکا کےاسلامی راہنماوں سے اظہارہمدردی کی خاطرملاقات کرتے ہوئے سری لنکا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز برتاو کے بارے میں عادلانہ فیصلہ کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
انہوں نے اسی طرح اس قسم کے واقعات کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے کو روکنے اوراس ملک میں امتیازی سلوک سے ہٹ کر قانون کے نفاذ کے مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےسری لنکا کے علاقے(کندی) کےمسلمانوں پرتشدد آمیز حملے کیے گئے ہیں۔ اگرچہ سری لنکا کےحکام نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے تشدد کی روک تھام کے لیے ملٹری حکومت کا اعلان کیا ہے لیکن مسلمانوں نےالجزیرہ ٹی وی سے کہا ہے کہ وہ تشدد آمیز حملوں میں اضافے پرپریشان ہیں۔
695237