خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71806
الازہر:
داعش اوردہشتگرد گروہوں کا اسلام سےکوئی تعلق نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: الازہرکی اسلامی تحقیقات اسمبلی کےسیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اوردیگردہشتگرد گروہ، اسلام سےخارج ہیں اوران کا دین الہی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے(  vetogate) کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ الازہرکی اسلامی تحقیقات اسمبلی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحی الدین عفیفی نےکہا ہے کہ الازہرسے وابستہ علماء کے ایک وفد نےاعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اوردیگردہشتگرد گروہوں کا  اسلام سےکوئی تعلق نہیں ہے اوریہ دین اسلام سےخارج ہیں۔

انہوں نے دہشتگردانہ افکارکی ترویج کا مقابلہ کرنے کے لیےمصرکی وزارت قانون کی نشست سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ وفد اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ داعش کو اسلامی حکومت کہنا صحیح نہیں ہے اورشیخ الازہرنے اس بات پرزوردیا ہےکہ الازہر دہشتگرد مخالف حکومتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈاکٹرعفیفی نےمزید کہا ہےکہ الازہرنے اس بات پرزوردیا ہےکہ داعش کے مظالم کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیے اوردہشتگردی کے ساتھ جنگ کرنی چاہیے اورالازہراس نقطہ نظرکے فروغ کے لیے سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ درسی پروگرام فروغ پارہے ہیں اوراسلامی ثقافت یونیورسٹی کی جانب سے تدریس کی جارہی ہے اورطےیہ ہےکہ اسلام کے بارے میں غلط مفاہیم اوراصطلاحات کی تصحیح کی جائے۔

695124

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں